بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کوکا کولا کمپنی، مشروبات کی صنعت میں ایک معروف امریکی برانڈ ہے، جس نے سعودی عرب کے قومی دن کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پیکجنگ متعارف کرائی ہے جو اس ملک کی مارکیٹوں میں پیش کی جا رہی ہے۔ یہ پیکجنگ "عزنا بطبعنا" (ہمارا فخر ہماری فطرت سے ہے) کے نعرے کے ساتھ ڈیزائن کی گئی ہے اور بظاہر قومی جشن اور اتحاد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
لیکن خطے میں کوکا کولا کی سرگرمیوں کے پس منظر اور کمپنی کے تعلقات پر ایک نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی موجودگی صرف تجارتی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہے۔ کوکا کولا کمپنی، اسرائیل میں واقع کمپنیوں کی ملکیت میں ہے یا ان سے قریبی تعلق رکھتی ہے اور اس کو ایک امریکی ملٹی نیشنل برانڈ کے طور پر جانا جاتا ہے اور مختلف مارکیٹوں میں اسرائیل کی حمایت یا تعاون کے ساتھ کام کرتی ہے۔ یہ کمپنی برسوں سے فلسطین کی حمایت کرنے والے گروپوں کی طرف سے پابندیوں اور احتجاج کی فہرست میں شامل ہے۔
ایک طرف سے کچھ عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی باتیں ہو رہی ہیں، اور خطے میں عجیب و غریب قسم کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، غزہ میں لوگوں کو بھوکا رکھا جا رہا ہے اور بھوکوں کو مارا جا رہا ہے، مغربی قومیں غزہ کی حمایت میں آخری حد تک جا رہی ہیں، عرب خاموش ہیں ، اور کوکا کولا کمپنی ان ہی حالات میں ایک اہم قومی موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے اور سعودی پرچم والا پیکج متعارف کراتا ہے چنانچہ اس کا یہ اقدام قابل یقینی طور پر قابل غور اور قابل اعتراض ہے۔
اس خصوصی پیکیجنگ کو کوکاکولا کی اسرائیلی کمپنی کے سعودی اقدار اور ثقافت کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، گوکہ اقتصادی تجزیہ کار اس کو علاقائی منڈیوں میں کوکاکولا کی اپنی پوزیشن مستحکم کرنے اور خطے کی مارکیٹ میں مقبولیت حاصل کرنے کی وسیع تر حکمت عملی کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اقتصادی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لئے اس طرح کے قومی مواقع کا استعمال، خاص طور پر ان برانڈز کے ذریعے جن کا اسرائیل کے ساتھ پیچیدہ تعلق ہے، شاید سیاسی اور اقتصادی معمول کے عمل (نارملائزیشن) کو آسان بنانے کے مقصد سے کیا جاتا ہے؛ یہ ایک ایسا عمل ہے جس نے فی الحال خطے کے ایک قابل ذکر حصے کو متاثر کیا ہے۔
چنانچہ، کوکا کولا کا یہ اقدام ایک سادہ تشہیری حرکت سے بالاتر ہے اور ثقافتی اور قومی تقریبات کو علاقائی مارکیٹوں کی گہرائی تک رسائی حاصل کرنے اور نئے سیاسی فریم ورک کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لئے بامقصد مہم کی عکاسی کر سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ